مری، سکول وین آتشزدگی ، ایک اور طالب علم جاں بحق
ارحم کلیم عباسی ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج تھا،ارحم کی بہن پہلے دم توڑ گئی تھی
مری (دنیا نیوز) مری میں سکول وین آتشزدگی کے حادثے میں ایک اور معصوم طالب علم ارحم کلیم عباسی جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق بچوں کی تعداد دو ہو گئی۔ ارحم کلیم عباسی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھا۔حادثے میں سکول وین میں آگ لگنے سے گیارہ طالب علم جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔ بدھ کے روز ارحم کی بڑی بہن عائشہ کلیم عباسی بھی دم توڑ گئی تھی، عائشہ اور ارحم کلیم عباسی سگے بہن بھائی تھے۔ ارحم اور عائشہ کا بھائی عبداللہ بھی حادثے میں زخمی ہوا تھا، عبداللہ خطرے سے باہر ہے اور ہسپتال سے ڈسچارج ہوچکا ہے۔ ادھر ارحم کلیم عباسی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، نمازِ جنازہ میں سیاسی سماجی مذہبی سرکاری اورکاروباری شخصیات سمیت عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments