نرسنگ کونسل کی چارج نرس یاسمین آزاد پولی کلینک ٹرانسفر

نرسنگ کونسل کی چارج نرس یاسمین آزاد پولی کلینک ٹرانسفر

یاسمین آزاد کے نرسنگ کونسل میں تمام انتظامی، مالی اختیارات ختمیہ اقدام ہا ئیکورٹ فیصلہ کے تحت کیا گیا ،پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت قومی صحت نے ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی سیکرٹری و چارج نرس یاسمین آزاد کو فوری طور پر فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ نرسنگ کونسل کے مطابق یہ اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے تحت کیا گیا ہے جو زبیدہ ناہید بنام پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل و دیگر کیس میں سنایا گیا تھا۔ عدالتِ عالیہ نے کونسل کو 24 ستمبر کے فیصلے پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ احکامات کے مطابق بی پی ایس 16 کی چارج نرس یاسمین آزاد کو فوری طور پر کونسل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا اور ان کے تمام انتظامی، مالی اور سرکاری اختیارات ختم کر دئیے گئے ہیں۔ وہ اب پولی کلینک میں اپنے فرائض انجام دیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...