ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
312.576ارب کے منصوبے، 140پر کام جاری، 5نئے شامل،بریفنگ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس دوسرے دن ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دانیال چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ضلع راولپنڈی میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں، ان پر پیش رفت، فنڈز کے اجرا و استعمال اور مختلف ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27کے تحت ضلع راولپنڈی کے 145منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 312.576ارب روپے ہے، جن میں 140جاری، 5نئے منصوبے شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں مختلف ترقیاتی پروگراموں، اپنے وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن، SAP-VIIIاور بیوٹیفکیشن منصوبوں سمیت مجموعی طور پر 297ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، جن کی مجموعی لاگت 323.835ارب روپے ہے۔ اجلاس میں سڑکوں، صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، نکاسی آب، کھیلوں، شہری سہولیات اور دیگر شعبوں سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں کی جانب سے منصوبوں کیلئے مختص و جاری شدہ فنڈز، اخراجات، تکمیل کی شرح اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام متعلقہ محکمے منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائیں اور ترقیاتی کاموں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments