راولپنڈی کنٹونمنٹ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ انفورسمنٹ نے عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایگزیکٹو آفیسر عامر رشید کے خصوصی احکامات پر راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
4 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔گرینڈ آپریشن ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر ارشد خان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ مختلف مقامات پر قائم تجاوزات، غیر قانونی تھڑوں اور گندگی کا باعث بننے والے ٹھیلوں کو ہٹا دیا گیا، جبکہ سڑکوں اور بازاروں میں پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کی روانی کو بھی بحال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments