کامسٹیک کے زیر اہتمام نوجوانوں کی فنی تربیت کا پروگرام شروع
اسلام آباد(نامہ نگار)او آئی سی کامسٹیک کے زیر اہتمام نوجوانوں کی فنی تربیت اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کیلئے ‘‘تقسیمی بجلی کی پیداوار کے لیے شمسی توانائی کے حل’’ کے موضوع پر چار روزہ بین الاقوامی تربیتی پروگرام شروع ہوگیا۔۔۔
جس میں پاکستان سمیت او آئی سی کے رکن اور مبصر ممالک کے نوجوان، ماہرین اور تربیت کار شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ریکٹر اور چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز تھے ، کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر محمد اقبال چودھری ، ملکی و غیر ملکی ماہرین، جامعات اور صنعت سے وابستہ نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments