انٹرپرینیورئیل سوسائٹیز کی پہلی قومی کانفرنس ،30جامعات کی نمائندگی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)کیمپس پر مبنی انٹرپرینیورئیل سوسائٹیز کی پہلی قومی کانفرنس فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنس اسلام آباد کیمپس میں منعقد ہوئی۔۔
، جس میں پاکستان کی تقریباً 30 سرکردہ جامعات کے طلبہ نمائندگان، نوجوان انٹرپرینیورز اور فیکلٹی ایڈوائزرز نے شرکت کی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ممبر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، کانفرنس وائی ای ایس پاکستان - ینگ انٹرپرینیورز، سی ای اوز اینڈ انوویٹرز سمٹ، ایکسپو اینڈ ایوارڈز 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد ہوئی، جو 20 سے 22 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments