فیڈرل بورڈ ،رجسٹریشن ریٹرنز جمع کرانے تاریخ میں 30اکتوبر تک توسیع
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE)، اسلام آباد نے الحاق شدہ اداروں کی درخواستوں کے ۔۔
جواب میں، تمام الحاق شدہ اداروں کے لیے HSSC سطح پر رجسٹریشن ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 اکتوبر 2026 تک توسیع کر دی ہے ۔یہ توسیع وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت اور خصوصی مداخلت کے تحت کی گئی ہے ۔ رجسٹریشن ریٹرنز عام فیس کے ساتھ 30 اکتوبر 2026 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں، فیڈرل بورڈ کی جانب سے تمام اداروں کو ایک نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments