ٹاؤن ہائوسنگ کا فروغ، 3 مرلہ تعمیرات پر سہولت ملے گی
نئے بلڈنگ رولز متعارف کرانے کی تجویز،مجوزہ ترمیم کے تحت 5فٹ لازمی جگہ ختم ہونے سے 3مرلہ پلاٹ پر تعمیر کیلئے زیادہ رقبہ دستیاب ہو گا
لاہور(شیخ زین العابدین )لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹاؤن ہاؤسنگ کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ زیر غور، 3 مرلہ پلاٹ مالکان کو تعمیر میں بڑی سہولت دینے کی تیاری ،ایل ڈی اے سے 3 مرلہ رہائشی پلاٹوں کیلئے نئے بلڈنگ رولز کا ماڈل متعارف کرانے کی تجویز،مجوزہ ترمیم کے تحت 5فٹ لازمی بلڈنگ لائن کی شرط ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ایل ڈی اے سے شروع ہونیوالا ماڈل مستقبل میں پنجاب بھر میں ٹاؤن ہاؤسنگ کے فروغ کیلئے اپنانے کی بھی تجویز ہے ۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے 3مرلہ رہائشی پلاٹوں کیلئے بلڈنگ رولز میں ترمیم کا مسودہ تیار کرنا شروع کر دیا۔
مجوزہ ترمیم کے تحت 3 مرلہ پلاٹ مالکان کو گھر کی تعمیر کے دوران 5 فٹ جگہ چھوڑنے کی لازمی شرط سے استثنیٰ دینے کی تجویز ہے ۔موجودہ قوانین کے تحت 5مرلہ رہائشی پلاٹ پر تعمیر کیلئے سامنے اور عقب میں پانچ،پانچ فٹ جگہ چھوڑنا ضروری ہے ۔نئے فارمولے کے تحت یہ لازمی جگہ ختم ہونے سے 3 مرلہ پلاٹ پر تعمیر کیلئے زیادہ رقبہ دستیاب ہو گا، مجوزہ تبدیلی کا مقصد چھوٹے رہائشی پلاٹوں پر تعمیراتی مشکلات کم کرنا اور ٹاؤن ہاؤسنگ کو فروغ دینا ہے ، جس سے 3مرلہ پلاٹ مالکان کیلئے زیادہ مؤثر انداز میں رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کی گنجائش پیدا ہو گی۔ ترمیمی مسودے کو آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments