خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

  خاتون کو ہراساں اور بلیک میل  کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

اسلام آباد (اے پی پی) این سی سی آئی اے اسلام آباد نے متاثرہ خاتون کی جانب سے دائر شکایت پر آن لائن ہراساں کرنے اور۔۔۔

 بلیک میل کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ خاتون نے ایجنسی سے رابطہ کیا تھا اور ملزم کے خلاف آن لائن ذرائع سے ہراساں اور بلیک میل کرنے کی شکایت درج کرائی تھی۔انہوں نے بتایا کہ این سی سی آئی اے اسلام آباد نے شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔کارروائی کے بعد، شکایت کنندہ خاتون نے اپنی شکایت پر فوری ردعمل اور مبینہ بلیک میلر سے نجات دلانے میں مدد کرنے پر این سی سی آئی اے کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...