تیسرا بین الاقوامی سیرت فیسٹیول کل سے اسلام آباد میں شروع ہو گا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیر اہتمام تیسرا بین الاقوامی سیرت فیسٹیول کل سے 14 اکتوبر تک انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔۔۔
، جس میں علمی، ادبی، مذہبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے سیرت النبی کی تعلیمات کو اجاگر کیا جائے گا۔فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول مہمانان خصوصی ہوں گے ، جبکہ 13 اکتوبر کو وفاقی وزیر احسن اقبال شرکت کریں گے ۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ تقریب رونمائی کتب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments