پلاسٹک بیگز کیخلا ف مہم جاری ،481گرفتار،35 دکانیں سیل

 پلاسٹک بیگز کیخلا ف مہم جاری ،481گرفتار،35 دکانیں سیل

11 روز میں 2ہزار 944کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط،سپلائی کے ذرائع کی نگرانی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ2اکتوبر سے شروع ہونے والی پلاسٹک فری اسلام آباد مہم کے دوران اب تک 3ہزار 246 انسپکشنز کی گئی ہیں، جن کے نتیجے میں 2ہزار 944کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط، 481افراد گرفتار اور 35 دکانیں سیل کی جا چکی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو پلاسٹک آلودگی سے پاک کرنے کے لیے مہم کے تحت دکانداروں، ہول سیل ڈیلرز، سپلائرز اور پلاسٹک بیگز تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف مرحلہ وار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد پلاسٹک کے غیر قانونی استعمال اور فروخت کی روک تھام کے ساتھ شہر کو صاف ستھرا اور ماحول دوست بنانا ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ضبط کیے گئے پولی تھین بیگز کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں دوبارہ مارکیٹ میں فروخت یا استعمال نہ کیا جا سکے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ کاروباری مراکز اور سپلائی کے ذرائع کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ پابندی پر موثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...