ایچ ای سی کا دیگر اداروں کے اشتراک سے چین پاکستان یوتھ فورم کا انعقاد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی ، سی پیک کنسورشیم آف یونیورسٹیز کے سیکرٹریٹ اور ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی کے کالج آف انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ ایجوکیشن کے مشترکہ تعاون سے چین پاکستان یوتھ فورم کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
، جس کا عنوان چین پاکستان تعاون کا مستقبل: بین الشعبہ جاتی تناظر تھا۔ یہ فورم سی پیک کنسورشیم آف یونیورسٹیز کی چھٹی ایکسچینج میکنزم کانفرنس کے تحت منعقد ہوا۔فورم میں پاکستان اور چین کے نوجوان محققین، سکالرز اور طلبہ نے شرکت کی اور اعلی تعلیم، تحقیق، جدت اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments