انٹر کے داخلوں کی سوا2لاکھ درخواستیں

 انٹر کے داخلوں کی  سوا2لاکھ درخواستیں

لاہور(این این آئی)پی آئی ٹی بی کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے ذریعے پنجاب بھر کے ۔۔۔

سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے اب تک سوا دو لاکھ سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ان میں طالبات کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد (65.25 فیصد)اور طلبا 78 ہزار (34.75 فیصد)ہیں یعنی ہر تین میں سے تقریباً دو درخواست دہندگان طالبات ہیں۔ ایف اے (86,220) اور آئی سی ایس (72,043) سب سے مقبول شعبے رہے ، جو مجموعی درخواستوں کا 70 فیصد بنتے ہیں، جبکہ ایف ایس سی پری میڈیکل 39,255 درخواستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...