کمشنر مردان کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ ،سہولیات بہتر کرنیکی ہدایت
مردان ( نمائندہ دنیا )کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال مردان کا دورہ کیا۔۔۔
، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز سمیت ہسپتال کے دیگر حصوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی سمیت مختلف امور میں سامنے آنے والی کمی بیشی کو دور کرنے اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments