بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ گیا، شاندار استقبال
ثقافتی تبادلے کے پروگرامز رواں ہفتے، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) حکومتِ پاکستان کی وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے بنگلہ دیش کے ثقافتی وفد کا پاکستان آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا ہے۔ وفد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تبادلے کے سلسلے میں رواں ہفتے منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں شرکت کرے گا۔ وفد کا استقبال اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایوب جمالی ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے اور وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے کیا۔ بنگلہ دیشی وفد میں وزارتِ ثقافتی امور کے اعلیٰ حکام، بشمول ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کے علاوہ موسیقار، پرفارمنگ آرٹسٹس، فنکار اور ثقافتی شعبے سے وابستہ دیگر ممتاز شخصیات شامل ہیں، جو بنگلہ دیش کے بھرپور فنی اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دورہ باہمی افہام و تفہیم، فنکارانہ تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments