سیاسی قیادت کا اکٹھ حکومت کیخلاف نہیں،فاروق حیدر
آزاد کشمیر کو درپیش سنگین مسائل بالخصوص پونچھ کے معاملات کر پرامن طور پر حل کیا جائے
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کا مل بیٹھنا تقسیمِ کشمیر کے خلاف قومی مؤقف کے احیاء، ریاستی تشخص، عبوری آئین 1974، داخلی خودمختاری کے تحفظ اور آزاد کشمیر کو درپیش سنگین مسائل بالخصوص پونچھ کے معاملات کے پرامن حل کیلئے ہے نہ کہ حکومت کے خلاف کوئی محاذ بنانے کیلئے، ریاستی قیادت نے حکومت کو مندرجہ بالا امور پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور سیاسی قیادت کی ملاقاتیں حکومت کیخلاف نہیں بلکہ معاملات کو جمہوری انداز میں حل کرنے اور عبوری آئین کے تحفظ کیلئے حکومت کی بھرپور معاونت کیلئے تھیں، ہم پسِ پردہ یا کھل کر کی جانے والی ایسی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، سازشی عناصر ان ملاقاتوں کو حکومت کے خلاف قرار دے کر دانستہ طور پر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ناکامی ہوگی، موجودہ حکومت ہماری جماعت کی حکومت ہے یہ ہماری اپنی حکومت ہے اس بارے میں کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، آزاد کشمیر حکومت کو کوئی خطرہ نہیں جب درپیش مسائل کے حل کیلئے سیاسی قیادت مل کر بیٹھتی ہے تو سازشی عناصر کو تکلیف ہوتی ہے اور وہ اسے حکومت کے خلاف قرار دے کر پروپیگنڈا شروع کر دیتے ہیں، صدرِ ریاست اور وزیراعظم مسائل کے حل کیلئے خلوصِ نیت سے کوششیں کر رہے ہیں اور ہم انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments