حنا جاوید کی پراسرار موت،اہل خانہ کے کمیٹی،تحقیقات پر تحفظات
ڈی این اے اور دیگرفا رنزک شواہد کو نظرانداز کیا گیا،جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) حنا جاوید کی پراسرار موت کے معاملے پر اہل خانہ نے پنجاب پولیس کی تحقیقات اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کے نتائج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقتولہ کے بھائی اور مقدمے کے مدعی فہد جاوید نے الزام عائد کیا کہ تحقیقات کے دوران اہم ڈی این اے اور دیگرفا رنزک شواہد کو نظرانداز کیا گیا، جبکہ مقدمے میں نامزد بعض افراد کے کردار کی مکمل چھان بین نہیں کی گئی۔ فہد جاوید نے کہا کہ ان کے خاندان کا پولیس اور اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تحقیقات پر اعتماد ختم ہوچکا ہے اور وہ اب اس معاملے کی آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات چاہتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments