چکوال، تیز رفتار ڈمپر کی رکشے کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ،4زخمی
چکوال(این این آئی) جہلم روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی رکشے کو ٹکر جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
جہلم روڈ پر تترال ہوٹل کے قریب تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث ڈمپر نے رکشے کو ٹکر مارنے کے بعد ڈالی کو بھی ہٹ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 چکوال نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔حادثے کے نتیجے میں 72 سالہ مظہر علی ولد راج علی، ساکن گاؤں تترال، سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث دورانِ منتقلی ہسپتال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments