سیکرٹری صحت کا دورہ پمز ،سہولیات بہتر کرنیکی ہدایت
ترقیاتی اور پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کا معائنہ کیا ،بریفنگ
اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وفاقی سیکرٹری قومی صحت ندیم محبوب نے گزشتہ روز پمز کا دورہ کیا ہے ، جہاں انہوں نے انتظامی و عملی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل سمیت مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش اور جدید سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پمز کے ترقیاتی منصوبوں اور پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کے علاوہ ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کا بھی معائنہ کیا اور اسے جلد از جلد مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے وفاقی سیکرٹری کو نئی ایمرجنسی میں دستیاب سہولیات اور وہاں درکار عملے کی بھرتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری صحت نے ہدایت دی کہ پمز میں انسانی وسائل کے مؤثر انتظام کو معیار کے مطابق یقینی بنایا جائے اور مریضوں و عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments