دیہی خواتین کی سالانہ قومی کانفرنس 26تا 28اکتوبر منعقد کرنے کا اعلان

 دیہی خواتین کی سالانہ قومی کانفرنس  26تا 28اکتوبر منعقد کرنے کا اعلان

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ایڈووکیسی نے دیہی خواتین کی تین روزہ سالانہ قومی کانفرنس اکتوبر کے آخری ہفتے میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 پوڈا کی سربراہ ثمینہ نذیر کے مطابق قومی کانفرنس 26، 27 اور 28 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے خواتین رہنما بڑی تعداد شرکت کرتی ہیں جو کانفرنس میں فیصلہ سازی کے عمل میں حکومتی اداروں کی معاونت کیلئے زراعت، صحت، معیشت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لیے تجاویز پیش کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...