بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کے اعزاز میں پاکستانی فنکاروں کا ثقافتی فن کا مظاہرہ

 بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کے اعزاز میں پاکستانی فنکاروں کا ثقافتی فن کا مظاہرہ

دونوں ممالک کے فنکاروں کی پرفار منس نے پاک بنگلہ دیش کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ )پاکستان کے دورے پر آ ئے بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کے اعزاز میں پاکستانی فنکاروں نے خصوصی ثقافتی فن کا مظاہرہ کیا یہ پرفارمینس پاکستان نیشنل کونسل آف آ رٹس(پی این سی اے ) اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں کی گئی۔ تقریب میں پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر، نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویڑن (این ایچ سی ڈی) کی پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا)، این ایچ سی ڈی کے دونوں جوائنٹ سیکرٹریز، بنگلہ دیشی سفارت کاروں، این ایچ سی ڈی کے افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز بنگلہ دیش اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور دوستی کی عکاسی کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے فنکاروں کی پرفار منس نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا، اور فنکارانہ مہارت دکھانے پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کیا۔یہ پروگرام جاری ثقافتی تبادلے کے اس اقدام کا حصہ تھا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، خیر سگالی اور عوام کے مابین تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...