عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ،حریت کانفرنس
جائز اور قانونی مطالبے کی پاداش میں بھارت ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ،مشترکہ بیان
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں محمود ساغر، شیخ یعقوب، اعجاز رحمانی، زاہد صفی، شیخ عبد الماجد اور سید مشتاق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق اپنے پیدائشی حق، حقِ خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن اس جائز اور قانونی مطالبے کی پاداش میں بھارت ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔ رہنماؤں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کو ان کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کیا جا رہا ہے ، جبکہ کشمیری سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کرکے ان کی جگہ غیر کشمیری بھارتی ہندو ملازمین کو تعینات کیا جا رہا ہے ۔ یہ اقدامات کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنے ، ان کے بنیادی حقوق سلب کرنے اور انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانے کی منظم پالیسی کا حصہ ہیں۔ حریت رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان اقدامات کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور کشمیری عوام کی شناخت، حقوق اور املاک کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments