مری ،پنجاب آرٹس کونسل کی تاریخی عمارت کی تعمیرِ نو کا مطالبہ
مری ( نمائندہ دنیا) مری کی ادبی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کے اہم مرکز پنجاب آرٹس کونسل کی تاریخی عمارت کی فوری تعمیرِ نو کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مری اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والی ادبی شخصیات، شاعروں اور فنکاروں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ عمارت کو دوبارہ تعمیر کرکے اس تاریخی ورثے کو بحال کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments