ڈپٹی کمشنر کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ ،مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

 ڈپٹی کمشنر کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ ،مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

کاروباری برادری کی سہولت کے لیے ڈی سی بزنس فیسیلیٹیشن ڈیسک کا افتتاح

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور کاروباری برادری کی سہولت کے لیے ڈی سی بزنس فیسیلیٹیشن ڈیسک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کا فوری حل اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاشی ترقی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا اور کاروباری برادری ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔ بزنس فیسیلیٹیشن ڈیسک پر ڈپٹی کمشنر آفس کا نمائندہ موجود ہوگا، جو کاروباری برادری کی شکایات اور مسائل کے ازالے کے لیے رابطے کا مؤثر ذریعہ بنے گا۔ کاروباری طبقے کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...