اسلام آباد:راول ڈیم سے خاتون کی لاش ملنے پر تحقیقات شروع

اسلام آباد:راول ڈیم سے خاتون کی لاش ملنے پر تحقیقات شروع

مریم ڈپریشن کا شکار تھی، اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ شواہد سامنے نہیں آئے تمام پہلوؤں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا ، سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی جائے:عوامی حلقے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) راول ڈیم سے 24 سالہ خاتون کی لاش برآمد گی کے واقعہ پر اسلام آباد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جائے ، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی جائے اور شواہد سامنے آنے تک موت کو خودکشی قرار دینے سے گریز کیا جائے ۔ گزشتہ روز ریسکیو اداروں کو راول ڈیم میں ایک خاتون کے ڈوبنے کی اطلاع ملی، جس پر اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے لاش پانی سے نکالی اور پمز منتقل کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق مریم کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا، جبکہ اس کے اہل خانہ راولپنڈی میں رہائش پذیر تھے ۔ ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ مریم ڈپریشن کا شکار تھی، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا قابلِ اعتماد شواہد سامنے نہیں آئے ۔واقعے کے بعد کئی اہم سوالات جنم لے رہے ہیں، مریم راولپنڈی سے راول ڈیم کیسے پہنچی، آیا وہ وہاں اکیلی گئی تھی یا اس کے ساتھ کوئی اور بھی موجود تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...