آسان ٹیکس سکیم، شمولیت کی تاریخ 30دسمبر تک بڑھانے کا مطالبہ
کرپٹ مافیا تاجروں کو شفاف ٹیکس نظام اپنانے سے روک رہا،اجمل بلوچ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آسان ٹیکس سکیم میں شمولیت کی آخری تاریخ 30دسمبر تک بڑھائی جائے تاکہ ٹیکس نیٹ سے باہر تاجر بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر تاجروں کی بڑی تعداد ابھی تک آسان ٹیکس سکیم میں شامل نہیں ہو سکی، اس لیے انہیں مزید وقت دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرپٹ مافیا تاجروں کو شفاف ٹیکس نظام اپنانے سے روک رہا ہے۔ آسان ٹیکس سکیم تاجروں کو فرسودہ نظام، مبینہ بلیک میلنگ اور غیر ضروری پیچیدگیوں سے نجات دلانے کا ذریعہ ہے۔ سکیم کے تحت تاجروں کو پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) ڈیوائس اور آڈٹ کی پابندیوں سے چھٹکارا ملتا ہے۔، جبکہ ایف بی آر کے اہلکاروں کی دکانوں میں مداخلت بھی محدود ہوتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments