اسلام آباد ماڈل کالج ایچ نائن میں بین الزونل کھیلوں کے مقابلے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامتِ تعلیمات کے زیرِ اہتمام اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبہ ایچ نائن میں بین۔۔
الزونل کھیلوں کے مقابلے 2026کے سلسلے میں ہاکی میچ کا افتتاح کیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رابعہ نسیم فاروقی اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای جاوید اقبال نے مشترکہ طور پر افتتاحی بال ہٹ کرکے میچ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب مہمانِ اعزاز کی حیثیت سے شریک ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments