سی سی پی، فارورڈ ون کمپنی کے مشترکہ کاروباری منصوبے کی منظوری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ابتدائی مرحلے کے جائزے کے بعد نیسلے اور۔۔
پلاٹینم ایکویٹی کے زیرِ کنٹرول کمپنی فارورڈ ون کے مشترکہ کاروباری منصوبے کی منظوری دے دی۔ منصوبے میں پاکستان سمیت مختلف ممالک میں نیسلے کا پانی اور مشروبات کا کاروبار شامل ہے۔ مجوزہ انتظام کے تحت متعلقہ کاروبار لکسمبرگ میں قائم کمپنی کو منتقل کیا جائے گا، جس میں فارورڈ ون حصص حاصل کرے گی۔ یوں نیسلے اور فارورڈ ون کو مشترکہ کنٹرول حاصل ہوگا۔ پاکستان میں نیسلے کے پانی کا کاروبار بھی تنظیمِ نو کے ذریعے اس منصوبے کا حصہ بنے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments