حکمرانوں کو محض اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، طارق سلیم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب طارق سلیم نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ۔۔
نمایاں کمی جماعت اسلامی کی بے مثال جدو جہد کا ثمر ہے لیکن یہ ناکافی ہے، جماعت اسلامی کی لیوی کے خلاف جاری تحریک عوام کے بنیادی حقوق اور معاشی انصاف کی جدوجہد ہے، ملک کو درپیش معاشی بحران، مہنگائی اور عوامی مشکلات کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کو محض اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی گجرات کے نومنتخب امیر انصر محمود دھول کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments