نسٹ کی کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگز میں دوسری پوزیشن
100اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں میں جگہ بنانیوالی پاکستان کی واحد یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کر لیا
اسلام (دنیا رپورٹ) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگز 2027میں جنوبی ایشیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی بن کر ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ تعلیمی و تحقیقی میدان میں نمایاں پیش رفت کا مظاہرہ کرتے ہوئے، نسٹ ایشیا کی سرفہرست 100اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں میں جگہ بنانے والی پاکستان کی واحد یونیورسٹی بھی بن گئی ہے، جبکہ مسلسل نویں سال ملک کی نمبر ون یونیورسٹی کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ جنوبی ایشیا کی درجہ بندی میں یونیورسٹی کی یہ غیر معمولی ترقی جو 2023میں ساتویں پوزیشن سے 2027میں دوسری پوزیشن تک پہنچی ہے۔ اس کے اعلیٰ تعلیمی معیار، بااثر تحقیق اور عالمی سطح پر مؤثر روابط کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ مسلسل پیش رفت این یو ایس ٹی کی فیکلٹی، محققین، عملے اور طلبہ کی ان تھک محنت، دور اندیش قیادت اور مشترکہ کاوشوں کا ثبوت ہے۔ یہ تازہ ترین کامیابی پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بلند کرنے کینسٹ کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments