غیرملکی سرمایہ کاری،چودھری شافع کی سفیر آذربائیجان سے ملاقات
وزیر صنعت و تجارت نے پنجاب سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دیسیاحت، توانائی،زراعت، انڈسٹری و دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے آذربائیجان کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آذر بائیجان کے سفیر عرفان دا ؤد دوف سے ملاقات کی ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ، ملاقات کے دوران پنجاب اور آذربائیجان کے مابین سیاحت، توانائی،زراعت، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ چودھری شافع نے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر موجود ہے ، یہاں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت بھی ہے ۔ آذربائیجان کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ سفیر نے کہا پنجاب پاکستان کا بڑا صوبہ ہے اس کے ساتھ تعاون اور اشتراک بڑھائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments