بنگلہ دیش کے 35سینئر سول افسران کا ایچ ای سی کا دورہ
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )بنگلہ دیش کے 35 سینئر سول افسران نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کا دورہ کیا۔۔۔۔
وفد پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور اقدام کے تحت ایچ ای سی کے تعاون سے منعقدہ دو ہفتہ طویل ایگزیکٹو لیڈرشپ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کر رہا ہے ۔ تربیتی پروگرام میں گورننس، پبلک ایڈمنسٹریشن اور قیادت کی صلاحیتوں کی ترقی سے متعلق مختلف ماڈیولز شامل تھے ، جبکہ بنگلہ دیشی افسران کو پاکستان کے مختلف سرکاری اداروں کے مطالعاتی دورے بھی کرائے گئے جہاں انہوں نے مختلف وزارتوں اور سرکاری اداروں کے طریقہ کار اور امور کا مشاہدہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments