کھیوڑہ، قانون شکنی پر 2سٹون کرشر سیل، 2بھٹوں کو 2لاکھ جرمانہ
محکمہ ماحولیات نے 375کلو پلاسٹک ضبط، 2صنعتی یونٹس بھی سر بمہر کردئیے
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) ڈی سی جہلم کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات عاطف عمران کی نگرانی میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر 2اینٹوں کے بھٹوں کو 2لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ 2سٹون کرشرز سیل کرکے 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف کارروائی میں 375کلو گرام پلاسٹک ضبط اور 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، جبکہ 2صنعتی یونٹس سیل کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments