پنگریو، جامعہ حنفیہ سلطان المدارس کے طلبہ کی دستار بندی

پنگریو، جامعہ حنفیہ سلطان المدارس کے طلبہ کی دستار بندی

جلسے کاانعقاد،اسناد تقسیم کی گئیں،کراچی سےمعروف علمائےکرام نے شرکت کی

مسلمان آج جن حالات سے دوچار ہیں وہ قرآن پاک سےدوری کانتیجہ ہے،مقررینپنگریو(نمائندہ دنیا)پنگریو کےمعروف دینی مدرسے جامعہ حنفیہ سلطا ن المدارس میں قر آن پاک حفظ کرنے والے طلبہ کی دستار بندی کے موقع پر شاندار جلسے کا اہتمام کیا گیا،جس میں کراچی کےمعروف علمائےکرام مفتی غلام محمد نعیمی،بسم اللہ شاہ اور مقامی عالم دین حافظ غلام قادر جمالی نے خصوصی طور پر شرکت کی، جلسے میں مدرسہ سے قر آن پاک حفظ کرنے والے طالب علموں کی دستار بندی کی گئی اور اسناد تقسیم کی گئیں،جلسے سے مفتی غلام محمد نعیمی اوردیگر مقررین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ قر آن پاک اللہ تعالیٰ کی سب سے پیاری کتاب ہے اور یہ کتاب اللہ تعالیٰ نے اپنے سب سے پیارے حبیب ﷺ پر نازل کی،اس کتاب الٰہی کی بہت بڑی فضیلت ہے،اس مقدس کتاب کے حفاظ بہت خوش نصیب ہیں، آج دنیا میں مسلمانوں کی جو حالت ہے،وہ اس کتاب مقدسہ سے دوری اور اس میں دی گئی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کے نتیجے میں ہے، مقررین نے مزید کہا کہ قیامت کے دن جب ہر شخص کو اپنی بخشش کی فکر ہوگی، قر آن پاک کا حافظ اپنے عزیزوں کو بخشوا کر جنت میں لے جائے گا، اس سے بڑی فضیلت اور کیا ہوگی، مقررین نے کہا کہ قر آن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی آخرت کے ساتھ ساتھ اپنی دنیا بھی سنوار سکتے ہیں ،جلسے کے آخر میں قر آن پاک حفظ کرنے والے طالب علموں کی دستار بندی کرنے کے علاوہ انہیں اسناد بھی دی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں