بدین کا حاجی احمد ملاح پرائمری اسکول متعدد مسائل کا شکار

بدین کا حاجی احمد ملاح پرائمری اسکول متعدد مسائل کا شکار

فرنیچر نہ ہونے کے باعث بچےزمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

2لاکھ روپے کی ڈیمانڈ پر دستخط لے کر بھی دیا کچھ نہیں جاتا،ہیڈ ماسٹربدین( نمائندہ دنیا )بدین کا پرائمری اسکول متعدد مسائل کا شکار ہے ، تفصیلات کے مطابق مولو ی حاجی احمد ملاح پرائمری اسکول میں 635بچے داخل ہیں، اسکول میں 12کمرے ہیں جہاں 360بچوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، فرنیچر نہ ہونے کے باعث بچوں کی اکثریت زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے ، اسکول کے ہیڈ ماسٹر مبین ملاح نے بتایا کہ ہر سال ایس ایم سی فنڈ کے صرف 22ہزار روپے ملتے ہیں جس سے سال بھر کی چاک اور ڈسٹر بھی بمشکل آتے ہیں، اسکول کے تمام باتھ رومز خراب ہو چکے ہیں اور ڈرینج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے ، اسکول سڑک سے 2فٹ نیچے ہو گیا ہے جسکی وجہ سے برسات کا پانی اسکول میں آ جاتا ہے، جب بھی شکایت درج کرائی جاتی ہے تو ای ڈی او کی جانب سے 2لاکھ روپے کی ڈیمانڈ پر دستخط لئے جاتے ہیں لیکن دیا کچھ بھی نہیں جاتا، سپروائزر عبدالکریم سومرو نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ کی شکایات جائز ہیں، انہوں نے افسران کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں