کورنگی ندی کے قریب اونٹنی کے دودھ کی فروخت

کورنگی ندی کے قریب اونٹنی کے دودھ کی فروخت

کورنگی ندی کے قریب پنجاب سے آئے ہوئے خاندانو ں کی جانب سے اونٹنی کے دودھ کی فروخت جاری ہے

کراچی(رپورٹ :اسما ایوب خان) ۔اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ سے آئے ہوئے کچھ خاندان اونٹنی کا دودھ فروخت کرکے گزربسر کررہے ہیں، کورنگی کازوے کے قریب اونٹنی کا دودھ فروخت کرنے والی ایک خاتون گوشی نے روزنامہ ’’دنیا‘‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں سیلاب آنے کی وجہ سے وہ لوگ اپنا سارا سامان وہیں چھوڑ کر اپنے اونٹوں کے ساتھ کراچی آگئے اور یہاں کی مختلف سڑکوں پر اونٹنی کا دودھ فروخت کر کے اپنا گزارا کر رہے ہیں، خاندان کے مرد اونٹنی کا دودھ نکال کر فروخت کرنے کا کام کر رہے ہیں جبکہ خواتین گاہکوں کو روکنے کا فریضہ سر انجام دیتی نظر آتی ہیں،ان خواتین نے بتایا کہ اس دودھ میں انتہائی شفا ہے اور کئی بیماریوں کا علاج بھی پوشیدہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں