ڈاکٹر اسحاق سمیجو کی بطور ڈائریکٹر سندھیالاجی تعیناتی کا خیرمقدم

ڈاکٹر اسحاق سمیجو کی بطور ڈائریکٹر  سندھیالاجی تعیناتی کا خیرمقدم

سندھی ادبی سنگت مرکز کی جانب سے لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع کے لیے تشکیل کردہ ثقافتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کمیٹی کے سیکریٹری قادر جاگیرانی کی صدارت میں ہوا،

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) سندھی ادبی سنگت مرکز کی جانب سے لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع کے لیے تشکیل کردہ ثقافتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کمیٹی کے سیکریٹری قادر جاگیرانی کی صدارت میں ہوا، جس میں ملہار سندھی، عبداللطیف کرٹیو، ایڈووکیٹ ستار ہلیو، قربان جتوئی اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم سندھی زبان کے نامور شاعر، نقاد اور اسکالر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق سمیجو کی بطور ڈائریکٹر سندھیالاجی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہیں، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ سندھی لینگویج اتھارٹی، سندھی ادبی بورڈ اور دیگر اداروں میں بھی میرٹ پر افسران تعینات کیے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں