جعلی دستاویزات پرسفر کرنے والے دومسافر گرفتار

جعلی دستاویزات پرسفر  کرنے والے دومسافر گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ٹرمینل پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے خاتون سمیت دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نذرعباس اور ام سلمیٰ کے نام سے ہوئی ہے ۔خاتون ملزمہ فلائٹ نمبر IA432 کے ذریعے عراق جا رہی تھی ملتان سے تعلق رکھنے والی ملزمہ کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا جبکہ ملزم نذرعباس فلائٹ نمبر TK709 کے ذریعے ترک اور کیکوس جزائر جا رہا تھا کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزم کے پاسپورٹ پر کیوبا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں