مچھلی ڈیپ فریزر میں رکھ نہیں سکتے ،بیوپاری یونین
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) فش منڈی کے مالکان اور بیوپاری یونین کے رہنماؤں چودھری اکرم آرائیں ،ناظم لاڑک اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ کہ یہ فش منڈی گزشتہ چھ سال سے یہاں پر موجود ہے اور ۔۔۔
اندرون سندھ کے اضلاع سے انے والی فش ملک کے دیگر صوبوں میں فروخت کی جاتی ہے لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے جاری لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار سخت متاثر ہو رہا ہے کیونکہ رات کے وقت ہم مچھلی ڈیپ فریزر میں رکھ نہیں سکتے کیونکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ لاکھوں روپے کی مچھلی خراب ہو جاتی ہے اور روزانہ اتنا بڑا نقصان کا سامنا بیوپاری نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کے الیکٹرک حکام سے اپیل کی ہے کہ فش منڈی کے تمام بل ہر ماہ باقاعدگی سے جمع کروائے جاتے ہیں اس لیے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ ہم بیوپاری مچھلی کا کاروبار کر سکیں ۔