جھڈو کی یوسی گنیرو میں فائرنگ سے لڑکا اور لڑکی زخمی

جھڈو کی یوسی گنیرو میں فائرنگ سے لڑکا اور لڑکی زخمی

سجاد کودو، اسماکو ایک گولی لگی، محراب پور میں حادثہ، ایک جاں بحقمیرپور خاص میں ٹرک کے موٹر سائیکل کچلنے پربیوی ہلاک میاں زخمی

جھڈو، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)جھڈو کی یونین کونسل گنیرو میں فائرنگ سے لڑکا سجاد جروار اور لڑکی اسماء خالد آرائیں زخمی ہوگئے ، جبکہ محراب پور کے قریب حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ادھر میرپور خاص میں ٹرک کے موٹر سائیکل کچلنے سے بیوی ہلاک اور میاں شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جھڈو میں فائرنگ واقعہ میں نوجوان سجاد کو دوگولیاں اور لڑکی اسماء کو ایک گولی ٹانگ میں لگی ہے ۔ رورل ہیلتھ سینٹر میں زخمی لڑکی اسماء نے بتایا کہ وہ سید علی شیر شاہ کے پاس ملازمت کرتی ہے ، آج وہ احسان جروار کے ساتھ موٹر سائیکل پر جب کام پر گئی تو وہاں موجود علی شیر شاہ کے بھائی نے ان پر فائرنگ کردی۔ ادھر محراب پورکے قریب دریا خان مری تھانے کی حدود مہران ہائی وے پر کراچی سے گمبٹ جانے والی وین باندھی شوگر مل کے لئے گنا لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں گمبٹ کا رہائشی نوجوان ہدایت اللہ شیخ جاں بحق اور چھ مسافر زخمی ہو گئے جنہیں نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا۔ میرپور خاص میں مہران تھانے کی حدود میں ایک تیز رفتار مزدا ٹرک نمبر TAA,310 نے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں سول اسپتال پہنچایا گیا، جہاں دوران علاج خاتون حمیدہ جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ اس کے شوہر فریاد حسین کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں