نوشہرو فیروز:پریس کلب پر فائرنگ چوکیدار نے بھاگ کر جان بچائی
محراب پور(نمائندہ دنیا)نیشنل پریس کلب نوشہرو فیروز پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس پر چوکیدار نے بھاگ کر جان بچائی۔۔۔
، حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع پرصحافی پریس کلب پہنچ گئے ، حملے کیخلاف ضلع بھر سے آئے صحافیوں نے مظاہرہ کیا، بعد ازاں ایس ایچ او راجہ نوید سرفراز، ڈی ایس پی سردار چانڈیوکے بعدایس ایس پی میرروحل خان کھوسو بھی پہنچ گئے ، اور یقین دہانی کرائی کہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔