کھلے مین ہول کا عذاب ختم نہ ہوا بلدیہ میں بچی بال بال بچی

کھلے مین ہول کا عذاب ختم نہ ہوا بلدیہ میں بچی بال بال بچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن سیکٹر12 ڈی یونین کونسل11 میں کھلے مین ہول میں بچی گر گئی ۔3 سالہ ابراہیم کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے۔۔۔

 کے واقعے کے باوجود بلدیاتی اداروں کی آنکھیں نہ کھل سکیں، کھلے مین ہول میں معصوم بچی کے گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، گزشتہ روز بلدیہ ٹاون سیکٹر 12 ڈی یونین کونسل 11 میں کھلے مین ہول میں بچی گر گئی، اہل محلہ نے فوری طور پر بچی کو گٹر سے نکال لیا، وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مین ہول پر ڈھکن موجود نہیں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں