جیکب آباد:اسکول بجٹ میں کرپشن پر 4ملزم معطل،تحقیقاتی رپورٹ پرسوال
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد کے محکمہ تعلیم میں ضلع کے اسکولوں کے بجٹ میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کی شکایات پر ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ خلیل احمد مہر، دو اسسٹنٹ عاشق بھٹو،مقصود سومرو اور ایک جونیئرکلرک عبدالغنی انصاری کو ذمہ دار قرار دیکر معطل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ڈائریکٹر ایجوکیشن لاڑکانہ کی تحقیقاتی رپورٹ پر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ ذمہ دار افسران کو بچاکر ماتحت ملازمین کی قربانی دی گئی ہے۔