چوری میں ملوث ایک اور گھریلو ملازمہ گرفتار،دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات

چوری میں ملوث ایک اور گھریلو ملازمہ گرفتار،دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات

کراچی(این این آئی) گھروں میں چوریاں کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا ، جس نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ساحل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نصیرن مائی کے قبضے سے سونے کی بالیاں، ڈائمنڈ کی بالیاں اور دو ہزار مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دورانِ تفتیش ملزمہ نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گھر کی مالکن کو نشہ آور شے پلانے کے بعد چوری کی واردات انجام دیتی تھی۔پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں