برقی حادثات میں کمی کیلئے عوامی آگاہی ناگزیر قرار

 برقی حادثات میں کمی کیلئے عوامی آگاہی ناگزیر قرار

کراچی (این این آئی)پاکستان میں ہر سال متعدد افراد کرنٹ لگنے ، ناقص گھریلو وائرنگ اور برقی ڈھانچے کی خرابی کے باعث حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔

 جس سے جانی و مالی نقصان بڑھ رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق شہریوں کو چاہئے کہ بجلی کے پولز، ٹرانسفارمرز اور اوورہیڈ تاروں سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، جبکہ بچوں کو سختی سے تلقین کی جائے کہ وہ بجلی کے کھمبوں یا کسی بھی کھلی تار کے قریب نہ جائیں۔ روزمرہ کاموں جیسے کپڑے سکھانے یا دھاتی اشیا نصب کرتے وقت بھی بجلی کی لائنوں سے دوری یقینی بنانا ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں