ایئر وائس مارشل کی سربراہی میں وفد کا آئی سی سی بی ایس کا دورہ

ایئر وائس مارشل کی سربراہی میں وفد کا آئی سی سی بی ایس کا دورہ

کراچی (این این آئی) ایئر وائس مارشل عامر منیر کی قیادت میں26دوست ممالک کے 58فوجی افسران پر مشتمل ایک وفد نے منگل کوبین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)جامعہ کراچی کا دورہ کیا۔

اس موقع پرسینئر پاکستانی حکام بھی موجود تھے ۔ سرپرستِ اعلی آئی سی سی بی ایس پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن اور آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے ایئر وائس مارشل عامر منیر اور وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے پروفیسر سلیم الزمان صدیقی آڈیٹوریم میں منعقدہ خصوصی تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی بی ایس اپنی تعلیمی حیثیت کے علاوہ سائنسی تحقیق،اور بین الاقوامی تعاون کے شعبوں میں نمایاں اہمیت رکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں