اسٹیل مل سے لوہا و کاپر چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

اسٹیل مل سے لوہا و کاپر چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔

ملزمان چوری شدہ کاپر و اسکریپ کو رینٹ کی گاڑی مختلف گوداموں پر فروخت کرتے تھے ۔پولیس نے چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضابطے کے تحت قبضے میں لے لی ہے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت رحمن اور ایوب کے نام سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان چوری سے قبل مختلف اوقات میں گاڑی رینٹ پر حاصل کرتے تھے جسے بعد میں وہ اسٹیل مل سے لوہا اور کاپر چوری کر کے منتقل کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ کاپر پلیٹس اور 60کلو سے زائد اسکیپ برآمد ہوا ۔ پولیس نے ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں