ممبر بورڈ آف ریونیو کی غیر حاضری پر ہائیکورٹ برہم ، شوکاز نوٹس جاری

ممبر بورڈ آف ریونیو کی غیر حاضری پر ہائیکورٹ برہم ، شوکاز نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے 2300 پلاٹس پر مبینہ قبضے کے خلاف متاثرین کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ممبر بورڈ آف ریونیو کی ۔۔۔

بارہا طلبی کے باوجود عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کے ایم سی نے لانڈھی کے علاقے میں یہ زمین کاٹیج انڈسٹریز کے لیے الاٹ کی تھی تاہم 1993 سے آج تک متاثرین کو قبضہ فراہم نہیں کیا گیا جس کے باعث وہ تین دہائیوں سے دربدر ہیں۔ مختلف عناصر نے پلاٹس پر غیرقانونی قبضہ جما رکھا ہے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا کہ بارہا متعلقہ محکموں سے رجوع کرنے کے باوجود عملی پیش رفت نہیں ہوئی۔ جسٹس عبدالمبین لاکھو نے ریمارکس دیے کہ ایک برس گزر چکا ہے مگر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی، جو ناقابلِ فہم اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں