ایس بی سی اے افسر ریاض حسین معطل

ایس بی سی اے افسر ریاض حسین معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس بی سی اے افسر ریاض حسین عرف ملا کو معطل کردیا گیا ہے ۔۔

 ایس بی سی اے انتظامیہ کی جانب سے معطلی کا آرڈر جاری کردیا گیا ہے ۔کچھ روز قبل تعمیراتی حضرات کی نمائندہ تنظیم آباد کے چیئرمین حسن بخشی نے وزیر اعلی سندھ کو تحریری شکایت کی تھی کہ ایس بی سی اے ویسٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض حسین عرف ملا بلڈرز سے بھتہ مانگ رہا ہے جس کے بعد جمعرات کو ایس بی سی اے کی انتظامیہ نے افسر ریاض حسین عرف ملا کو معطل کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں