شہری کوگولی مار کر زخمی کرنے والا ملزم پکڑا گیا

شہری کوگولی مار کر زخمی کرنے والا ملزم پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہری کوگزشتہ رات گولی مار کر زخمی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیاجسکی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے ۔۔

، ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا۔ملزم کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے گزشتہ روز کلاکوٹ کے علاقے لیاری سنگولین عثمان بروہی روڈ پر بابر نامی شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا جس کا مقدمہ الزام نمبر 395/2025 بجرم دفعہ 324 تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہوا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ ملزم نے بابر کو ذاتی رنجش پر زخمی کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں